مصری پولیس نے بدھ کی رات پیش آنے والے اس حادثے کے بعد مال بردار کشتی کے کپتان اور اس کے نائب کو گرفتار کر لیا ہے۔ امدادی کارکنوں نے کشتی پر سوار 25 افراد میں سے چھ کو بچا لیا۔
قاہرہ کے شمال میں دریائے نیل میں ایک چھوٹی کشتی کے مال بردار کشتی سے ٹکرانے سے کم از کم پندرہ افراد ڈوب گئے ہیں۔
مصری پولیس نے بدھ کی رات پیش آنے والے اس حادثے کے بعد مال بردار کشتی کے کپتان اور اس کے نائب کو گرفتار کر لیا ہے۔ امدادی کارکنوں نے کشتی پر سوار 25 افراد میں سے چھ کو بچا لیا۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعرات کی صبح تک لاپتا افراد کی تلاش جاری تھی۔ حادثے کے وقت اندھیرے کے باعث تلاش میں مشکلات کا سامنا تھا۔
رمضان کے اختتام پر دریائے نیل میں کافی رش رہا ہے کیونکہ دریا کے قریب رہنے والے مصری عید کے موقع پر سفر اور سیر و تفریح کے لیے کشتیاں استعمال کرتے ہیں۔
دریائے نیل دنیا کا سب سے طویل دریا ہے اور کئی افریقی ممالک میں سے گزر کر مصر کے ساحل پر بحیرہ روم میں جا گرتا ہے۔ ماضی میں بھی دریائے نیل میں کئی حادثات ہو چکے ہیں۔