جولائی سےمصر،عراق فضائی پروازیں بحال ہوجائیں گی

جولائی سےمصر،عراق فضائی پروازیں بحال ہوجائیں گی

جولائی سےمصر،عراق فضائی پروازیں بحال ہوجائیں گی

مصر کی قومی ایرلائن ، 'اِیجپٹ ایئر' کا کہنا ہے کہ اکیس برس کے عرصے کے بعد وہ اگلے ماہ عراق کے ساتھ فضائی پروازیں دوبارہ شروع کر رہا ہے۔

مصری ائیرلائن کے سربراہ حسین مسعود نے اتوار کو بتایا کہ ادارہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں، جب کہ کردستان میں اِربل کےمقام کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں شروع کرے گا۔

اُنھوں نے کہا کہ اِن پروازوں کا آغاز15جولائی سے ہوگا۔

مصری ایئرلائن نےخلیج کی پہلی جنگ شروع ہونےسے قبل 1990ء میں عراق کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردی تھیں۔