جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر، سمجھوتے پر مصر اور روس کے دستخط

فائل

مصر کے جوہری توانائی کے ادارے اور روسی ’روسے یٹم‘ کمپنی نے دابہ نیوکلیئر پاور اسٹیشن پراجیکٹ کے سمجھوتے پر جمعرات کو دستخط کیے

مصر میں پہلا جوہری بجلی گھر تعمیر کرنے کے لیے، روس نےسمجھوتے پر دستخط کر دیے ہیں۔ ٹیلی ویژن پر نشر کی گئی اس تقریب میں مصر کے صدر فتح السیسی شریک تھے۔

مصر کے جوہری توانائی کے ادارے اور روسی ’روسے یٹم‘ کمپنی نے دابہ نیوکلیئر پاور اسٹیشن پراجیکٹ کے سمجھوتے پر جمعرات کو دستخط کیے۔

سیسی نے کہا ہے کہ مصر کو قرض کی فراہمی کے لیے، منصوبے کے لیے روس مالی اعانت فراہم کرے گا۔ مصر کثیر آبادی والا عرب ملک ہے۔

بجلی کی اس تنصیب پر کئی برس بعد ہی پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے۔