جن 102 افراد کو سزا سنائی گئی اُن پر فساد اور تشدد پھیلانے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ ہتھیار رکھنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
واشنگٹن —
مصر کی ایک عدالت نے ہفتے کے روز 102 اسلام پسندوں اور سابق صدر محمد مُرسی کے حامیوں کو دس، دس برس قید کی سزا سنائی ہے۔
ان 102 اسلام پسندوں کو صدر مرسی کی حکومت برطرف ہونے پر ہنگامے برپا کرنے اور ہتھیار رکھنے کی پاداش میں سزا سنائی گئی ہے۔
ماضی میں مصری عدالتوں کی جانب سے جاری کردہ بہت سی سزاؤں پر اپیلیں دائر کرنے پر سزا میں کمی کرنے کا رجحان بھی دیکھا گیا ہے۔
ہفتے کے روز 102 افراد کے لیے 10 برس کی سزا اس سزا سے بہت کم ہے جو گذشتہ کچھ عرصے میں مصر کے جنوبی شہر منیا میں ملزمان کو دی جاتی رہی ہے۔ کچھ عرصہ قبل منیا میں سینکڑوں افراد کو موت کی سزا سنائی گئی تھی جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر مصر کو سخت تنقید کا ہدف بنایا گیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ ان میں سے بہت سے مقدموں کو خارج کر دیا جائے گا یا ان کی سزا میں کمی کر دی جائے گی۔
ہفتے کے روز جن 102 افراد کو سزا سنائی گئی اُن پر فساد اور تشدد پھیلانے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ ہتھیار رکھنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔
ہفتے کے روز جاری کیے جانے والے فیصلے کے خلاف ملزمان اپیل دائر کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
مصر میں ہفتے کے روز ایک اور کیس کی سماعت میں مصری جج نے الجزیرہ انگلش ٹی وی سے منسلک تین صحافیوں کی رہائی کا بھی حکم دیا ہے۔