منڈیوں میں جانور خریدنے کے لیے آنے والے بعض گاہکوں کا کہنا ہے کہ قیمتیں اس قدر زیادہ ہیں کہ شاید وہ اس مرتبہ جانور قربان نہیں کر پائیں گے۔
اسلام آباد —
پاکستان میں بیو پاریوں نےعید الضحٰی سے قبل مویشیوں کی قمیتوں میں غیر معمولی اضافے کردیا ہےجس کے باعث لاکھوں افراد کے لیے قربانی کا مذہبی فریضہ ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
ملک بھر میں سرکاری طور پر ہفتہ کوعیدالالضحٰی منائی جائے گی۔ بڑے شہروں میں لگائی گئی منڈیوں میں قربانی کے لیے بکرے، گائے اور بھیڑیں خریدنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔
تاہم بعض گاہکوں کا کہنا ہے کہ قیمتیں اس قدر زیادہ ہیں کہ شاید وہ اس مرتبہ جانور قربان نہیں کر پائیں گے۔ اُن کا کہنا ہے کہ بکرے کی قیمت میں اضافے کے بعد اب اسے بھی گائے کے داموں کے برابر بیچا جا رہا ہے۔
لیکن بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں تیزی سے اضافے کے باعث وہ کم قمیتوں پر جانور بیچنے کے متحمل نہیں ہو سکتے اور اُنھیں ایک سال تک اس دن کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔
اسلامی روایت کے مطابق مسلمان قربانی کرنے کے بعد گوشت اپنے رشتہ داروں، ہمسایوں اور غریبوں میں تقسیم کرتے ہیں جو مالی طور پر یہ مذہبی فریضہ ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔
حضرت ابراھیم علیہ السلام خدا کے حکم پر اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے کو تیار ہو گئے تھے اور اُن کا یہ جذبہ ہرسال عید قربان کی اسلامی روایت کی بنیاد بنا۔