دنیا کے مختلف ملکوں میں عید الاضحیٰ

عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع ابوحنیفہ مسجد میں نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر باقاعدہ ایس او پیز ترتیب دیے گئے تھے، جن پر پابندی لازمی تھی لیکن کچھ افراد نے اس کے باوجود ماسک نہیں پہنا۔ 

ملائیشیا میں کوالالمپور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہی علاقوں میں بھی جمعے کو عید الاضحیٰ منائی گئی۔ مساجد میں نمازیوں کی محدود تعداد کو ہی نماز ادا کرنے کی اجازت تھی جب کہ اس بار مساجد میں اجتماعی قربانی کرنے کی بھی اجازت کسی کو نہیں دی گئی۔ 

انڈونیشیا کے صوبے بند آچے میں جمعے کی صبح نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع جامع مسجد بیت الرحمٰن میں ہوا۔ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بڑی تعداد نے بھی نمازِ عید ادا کی۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں کرونا وائرس کی موجودگی میں تھائی اسلامک سینٹر میں نماز عید ادا کی گئی۔ کرونا وائرس کے سبب تھائی لینڈ سمیت زیادہ تر ممالک میں نماز عید کھلے میدانوں میں ادا کی گئی جب کہ اجتماع سے قبل ہر نمازی کا جسمانی درجہ حرارت بھی چیک کیا گیا۔  

 

 

افغان دارالحکومت کابل میں نماز عید شہر بھر کی چھوٹی بڑی مساجد میں ادا کی گئی۔ دوسری جانب افغان طالبان نے عید کے تین دنوں میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، اعلان کے مطابق عید کے تین دنوں کے دوران تمام پر تشدد کارروائیاں بھی نہیں ہوں گی۔

 

 

انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں نمازِ عید کا سب سے بڑا اجتماع 'جامع مسجد سینٹرل جاوا' میں ہوا جس میں خواتین اور مرد دونوں نے نمازِ عید ادا کی۔

انڈونیشیا میں کرونا وائرس کے سبب نمازیوں کو انتہائی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا تھا جن میں ماسک اور دستانے پہننا بھی شامل تھا۔ مسجد میں داخلے سے قبل تمام نمازیوں کا جسمانی ٹمپریچر بھی نوٹ کیا گیا۔

روس کے دارالحکومت ماسکو کی جامع مسجد میں نماز کی غرض سے آنے والے افراد نے بھی ماسک پہن کر نماز عید ادا کی جب کہ امام مسجد کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا گیا تھا۔
 

 

عید الاضحیٰ کے تین دنوں کے درمیان مختلف جانور قربان کیے جاتے ہیں جن میں بکرے، اونٹ، بھیڑ، گائے اور بھینس بھی شامل ہے۔ افغان پناہ گزینوں کے پشاور میں واقع کیمپ میں مقیم افراد نے بھی افغانستان کی مناسبت سے جمعہ کو عید منائی اور جانور ذبح کیے۔
 

 

 

کوالالمپور، ملائشیا، کے مضافات میں واقع ایک مسجد میں عید الاضحیٰ کے موقع پر جانور ذبح کیے۔
 

 

جکارتہ میں بھی بڑے پیمانے پر جانوروں کی قربانی دی گئی۔ انڈونیشا میں مختلف رضا کار ملکر جانور ذبح کرتے ہیں۔