کئی عیدوں بعد اس بار نہ تو فون سروس معطل رہے گی، نہ بجلی بند ہوگی اور نہ گیس کی فراہمی رکے گی۔ البتہ، سیکورٹی انتظامات فول پروف ہوں گے
کراچی —
پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ بدھ کو روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔
گذشتہ کئی عیدوں کے بعد اس بار نہ تو موبائل فون سروس بند کی جائے گی، اور نہ ہی بجلی و سی این جی کی فراہمی میں کوئی تعطل آئے گا۔ البتہ، موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے اس بار مفت پیکیج کے مزے ختم ہوگئے ہیں۔
چونکہ پاکستان مسلسل کئی سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اس لئے عید پر کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں تمام مساجد، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں سمیت تمام اہم مقامات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی عید کے تمام دن سیکورٹی انتہائی سخت رہے گی۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ پہلے ہی آئی جی پولیس اور تمام ڈی آئی جیز کو ضروری احکامات دے چکے ہیں۔
عید کے تمام دن پولیس افسران معمول سے زیادہ پیٹرولنگ پر رہیں گے۔ عید کے حوالے سے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو بھی مزید موٴثر بنادیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے شرپسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدام کریں۔
قربانی کی کھالیں، سخت ضابطہٴ قانون
عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر سیاسی جماعتوں کے درمیان تنازعات تاریخ کا حصہ رہے ہیں۔ کھالیں جمع کرنے پر ہونے والے لڑائی جھگڑے روکنے کے لئے محکمہٴ داخلہ سندھ کی جانب سے اس بار سخت ضابطہٴ قانون ترتیب دیا گیا ہے۔
ضابطے کے تحت:
-کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ تحریری اجازت نامہ اور دیگر ضروری شناختی دستاویز کو چیک کیاجائے گا۔
۔کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ لگانے یا گاڑیاں پر جھنڈے لگا کر کسی بھی قسم کے لاؤڈ اسپیکر سے اعلان کی اجازت نہیں۔
۔گھر گھر جاکر کھالیں جمع کرنے کی سخت ممانعت ہے ۔
۔کھالیں جمع کرنیوالی تنظیموں اداروں اور دینی مدارس کے کارکنوں کے پاس کھالیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے وقت شناختی کارڈ،ادارے کا کارڈ اورمتعلقہ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کردہ اجازت نامہ رکھنا ضروری ہے۔
۔عیدالاضحیٰ کے تمام دن کسی بھی قسم کا اسلحہ خواہ وہ لائسنس یافتہ ہی کیوں نہ ہو، اسے لیکر چلنے پرمکمل پابندی ہوگی۔
۔بغیر اجازت کھالیں جمع اور ضابطہ اخلاق کی شرائط پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کے خلاف ہرممکن قانونی کارروائی کی جائے گی۔
نولوڈ شیڈنگ ، نو ٹینشن ۔۔
عید کے تین دن لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ نہ ہی سی این جی کی فراہمی معطل ہوگی۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق منگل کی رات 8 بجے سے ہفتے کی صبح 8 بجے تک بجلی بلاتعطل فراہم کی جاتی رہے گی۔ ادھر سوئی سدرن گیس کمپنی نے بھی عید کے تینوں دن گیس کی فراہمی مسلسل بحال رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست مسترد
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پنجاب کی جانب سے موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس اور سیکورٹی ادارے احسن طریقے سے اپنی ذمے داریاں نبھائیں ۔دھماکے صرف موبائل سم بند کرنے سے نہیں روکے جاسکتے کیوں کہ دھماکے کرنے کا کوئی ایک طریقہ طے نہیں۔
انہوں نے پنجاب کی درخواست مسترد کرنے کی وجہ سے آگاہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ موبائل فون بند کرنے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنا چاہتے۔ پنجاب حکومت نے سیکورٹی خدشات پر فون سروس بند رکھنے کی درخواست وفاق کو ارسال کی تھی۔