حکام کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث ریاست کے مختلف علاقوں سے چھ سو سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
واشنگٹن —
امریکہ کی مغربی ریاست کولوراڈو میں ایک ہفتے سے جاری موسلا دھار بارش کے نتیجے میں کئی علاقوں میں آنے والے سیلاب کے باعث کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ریاست کے حکام کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث مختلف علاقوں سے چھ سو سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
علاقے میں موسم صاف ہونے او ر دھند چھٹ جانے کے بعد پیر کو امدادی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے اور مقامی اور ریاستی انتظامیہ کے اہلکار وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق سیلابی ریلوں میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور امدادی سامان پہنچانے کے لیے 20 ہیلی کاپٹر کام کر رہے ہیں۔
امدادی اہلکار گزشتہ ہفتے سے اب تک سڑکوں، پلوں اور دیگر رابطے منقطع ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے 12 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرچکے ہیں۔
سیلابی ریلوں سے ریاست کی جو 17 کائونٹیز بری طرح متاثرہوئی ہیں وہاں بارشیں معمول سے کہیں کم ہوتی ہیں اور ان کا بیشتر رقبہ بنجر ہے۔
ریاستی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلوں کے نتیجے میں کم از کم 1600 گھر تباہ ہوگئےہیں جب کہ مزید 17 ہزار کو نقصان پہنچا ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیلاب کے باعث مختلف دیہات کو دیگر علاقوں اور شہروں سے ملانے والے 50 سے زائد پل یا تو مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں یا انہیں بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کے سیکڑوں میل طویل حصے بھی سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔
سیلابی صورتِ حال کے پیشِ نظر صدر براک اوباما نے کولوراڈو کو 'بڑی تباہی سے دوچار علاقہ' قرار دیتے ہوئے وفاقی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں مقامی حکام کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔