امریکی کسادبازاری کے دور میں درپیش آنے والی مشکلات پر بننےوالی’مائلڈریڈ پیئرس‘ نامی منی سیریزاور 1960ء کی دہائی میں ایڈورٹائزنگ ڈراما ’میڈ مین‘نے اِس سال کے’ایمی ایوارڈز‘ کی سب سےزیادہ نامزدگیاں جیتی ہیں۔ ’ایمی ایوارڈز‘ امریکی پرائم ٹائم ٹیلی ویژن کےاعزاز میں دیےجاتے ہیں۔
تریسٹھویں سالانہ تقریب نے’ایچ بی او‘ کی سیریز ’مائلڈریڈ پیئرس‘ کو 21نامزدگیاں ملیں، جب کہ ’اے ایم سی‘ کی پیش کش ’میڈ مین‘ نے 19نامزدگیاں حاصل کیں، جس میں بہترین ڈرامہ سیریز کی کیٹگری، لیڈ ایکٹر اور لیڈ ایکسٹریس کی نامزدگیاں شامل ہیں جو جان ہیم اور الزبیتھ موس ادا کرتی ہیں۔
اِن نامزدگیوں کا اعلان ’ اکیڈمی آف ٹیلی ویژن آرٹ اینڈ سائنس ‘نے جمعرات کو کیا۔
میدان میں دیگر مدِ مقابل پرائم ٹائم ٹیلی ویژن سیریل ہیں ممانعت کے دور کی ایچ بی او کی پیش کش ’بورڈ واک ایمپائر‘ ، جسے بہترین ڈرامہ کے زمرے میں 18بار نامزد کیا گیا۔
’اے بی سی‘ کی ’ماڈرن فیملی‘ جس نے گذشتہ سال کی بہترین کمیڈی فلم کا ایوارڈ جیتا کو 17نامزدگیاں حاصل ہوئیں، جس میں اِس کےمتعدد ستار ے شامل ہیں جیسا کہ ٹی بُریل، جولی بووین اور صوفیہ ورگارا۔
ایمیز ایوارڈ ستمبر کی 18تاریخ کو لاس ایجیلس میں پیش کیےجائیں گے۔ جین لِنچ، فاکس ٹیلی ویژن کی ’گِلی‘ نامی معروف سیریل کی بہترین ستاروں میں سے ایک ہیں جسے بہترین سپورٹنگ ایکٹریس کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جو کہ تقریب کی میزبان ہوں گی۔
’ایمی ایوارڈز‘ امریکی ٹیلی ویژن صنعت کے مقبول ترین اعزازات میں سے ہیں جس کی ہر سال متعدد تقریبات منعقد ہوتی ہیں جو پرائم ٹائم ٹیلی ویژن، دن میں دیکھے جانے والے پروگرام اور کالج اور علاقائی پروگراموں پر دیے جاتے ہیں۔