’ٹائمز آف انڈیا‘ کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق آنے والے پانچ سالوں میں سلمان کی ہر نئی ریلیز ہونے والی فلم کے رائٹس ’اسٹار انڈیا‘ کے پاس ہوں گے
بالی وڈ کے ہیرو ’سلمان دبنگ خان‘ کا ستارہ آج کل عروج پر جارہا ہے۔ سو کروڑ کا بزنس کرنے والی فلمیں ہوں یا سوشل میڈیا پر مقبولیت ہر جگہ سلمان کا ہی ڈنکا بج رہا ہے۔ ایسے میں جب سلو بھائی نے رخ کیا چھوٹی اسکرین یعنی ٹی وی کا تو یہاں بھی انہوں نے بہت کم وقت میں اپنے جھنڈے گاڑ دئیے اور ایک نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔۔
جی ہاں! دبنگ خان نے ایک نجی ٹی چینل ’اسٹار انڈیا‘ سے پانچ سو کروڑ روپے کا معاہدہ کر کے ایک نئی تاریخ بنائی اور سب کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا معاہدہ ہے۔
بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق آنے والے پانچ سالوں میں سلمان کی ہر نئی ریلیز ہونے والی فلم کے رائٹس اسی چینل کے پاس ہوں گے جس کے لئے ان کو سالانہ پانچ سو کروڑ کا معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
قسمت کی دیوی کا مہربان ہونا شاید اسی کو کہتے ہیں۔ اب چاہے فلم میگاہٹ ہو، ہٹ ہو یا پھر فلاپ، سلمان کے سال میں پانچ سوکروڑ پکے ہیں۔
سینتالیس سال کی عمر میں بھی بالی وڈ کے ’ہینڈسم ہنک‘ سلمان خان کے چاہنے والوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ چینل کے کرتا دھرتاوٴں کو ’کروڑوں کا سودا‘ بھی مہنگا نہیں لگ رہا اور وہ سلوبھائی کے ساتھ انتہائی مہنگی ڈیل کر کے بھی خوش ہیں۔
اسٹار گولڈ کے جنرل منیجر ہیمل جھاویری نے برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز ‘سے بات چیت کرتے ہوئے سلمان سے کی جانے والی ڈیل سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کچھ اس طرح کیا۔۔۔’سلمان کیوں نہیں؟ سلمان کی پچھلی کچھ فلموں نے اتنا کمایا ہے جتنا کسی چھوٹے ملک کا جی ڈی پی ہوتا ہے۔ ہے نا یہ کمال کی بات۔۔‘
دبنگ خان کا عوامی اسٹائل اور مکالموں نے ٹی وی دیکھنے والوں پر کچھ ایسا جادو کیا ہے کہ وہ کسی بھی ایج گروپ سے تعلق رکھتے ہوں، سلمان کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ پبلک کی یہی پسند اور محبت ہے جو سلمان کو سو کروڑ کلب سے بھی اوپر پانچ سو کروڑ تک ۔۔لے آئی ہے اوریہ سلسلہ کہاں جاکر رکے گا اس کے بارے میں بھی کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔