یورپ میں تارکین وطن کی صورتحال بدستور بحرانی کیفیت سے دوچار

رواں سال اب تک چار لاکھ افراد یونان کے ساحلوں تک پہنچ چکے ہیں۔

انسانی حقوق کی ایک موقر بین الاقوامی تنظیم 'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نے ایک بیان میں یورپی یونین کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں سے زیادہ پناہ گزینوں کے حقوق کو مقدم رکھیں۔

جمعہ کو ہنگری نے کروئیشیا کے ساتھ اپنی سرحد کو پوری طرح سے بند کر دیا تھا۔

زیادہ تر تارکین وطن اور پناہ گزین مشرق وسطیٰ، افریقہ اور دنیا کے دیگر ممالک سے جنگوں اور غربت سے فرار ہو کر یورپ پہنچے ہیں۔

Dancers perform a traditional Indian dance during the Diwali festival of light celebrations, in Trafalgar Square, central London.

ان لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث یورپی یونین میں ایک بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔