پیش گوئی کے مطابق، بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت فیئرنہائیٹ سات اور جمعرات کو فیئرنہائیٹ 10 پر ہوگا؛ جب کہ تیز طوفانی ہوائیں چلنے کے باعث سردی اپنی انتہا کو پہنچے گی۔ لوگوں کو، حتی الوسع، گھروں تک محدود رہنے کے لیے کہا گیا ہے
واشنگٹن —
منگل کی صبح ہوتے ہی، واشنگٹن میٹروپولٹن ایریا میں برف باری شروع ہوئی، جس کے رات گئے تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس دوران چار سے سات انچ برف باری ہوگی۔
وفاقی حکومت کے دفاتر اور اسکول بند ہیں، جب کہ واشنگٹن، ورجینیا اور میری لینڈ کی سڑکوں پر ٹریفک بہت ہی کم ہے، جب کہ کئی جگہ گاڑیاں پھسلنے کے باعث حادثات کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ ادھر، آرلنگٹن اور انے ارنڈیل کاؤنٹیز میں صبح کھلنے والے اسکولوں کو فوری طور پر بند کردیا گیا۔
شدید برفانی طوفان کے باعث، ہوائی جہازوں کی ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 2800پروازیں منسوخ کی گئیں جب کہ 1400پروازیں تاخیر سے چلیں۔ بالٹی مور واشنگٹن انٹرنیشنل مارشل ایئرپورٹ پر 101پروازیں منسوخ ہوئیں؛ ڈلیس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 112، جب کہ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر 173 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
موسمیاتی ادارے نے بتایا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی علاقے، جن میں فلاڈیفیا، نیو یارک اور بوسٹن شامل ہیں، 10 انچ سے زیادہ برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
گذشتہ رات بھر، میونسپلٹی کا عملہ سڑکوں پر نمک گراتا رہا، تاکہ برف نہ جمے اور ٹریفک رواں دواں رہے۔
علاقے کا درجہ حرارت تیزی سے گِرتا جارہا ہے، اور بدھ اور جمعرات کو نقطہ انجماد سے کئی عشرے نیچے پہنچ جائے گا۔
پیش گوئی کے مطابق، بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت فیئرنہائیٹ سات اور جمعرات کو فیئرنہائیٹ 10 پر ہوگا؛ جب کہ تیز طوفانی ہوائیں چلنے کے باعث سردی اپنی انتہا کو پہنچے گی۔ لوگوں کو، حتی الوسع، گھروں تک محدود رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔