بھارتی کشمیر: کرونا کے خلاف فیشن ڈیزائنرز بھی متحرک

Your browser doesn’t support HTML5

کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے طبّی عملے کو دنیا بھر میں ماسک اور حفاظتی سامان کی کمی کا سامنا ہے۔ بھارتی کشمیر میں ایک فیشن ڈیزائنر اور سماجی کارکنوں نے اس کمی کو پورا کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور اپنے گھروں میں ہی ماسک اور حفاظتی لباس تیار کر کے اسپتالوں تک پہنچا رہے ہیں۔