بافٹا ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب

طلاق ڈرامہ فلم 'میریج اسٹوری' کے لیے لارا ڈرن کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ 
 

فلم '1917' کے ڈائریکٹر سام مینڈس کو بہترین ہدایت کار قرار دیا گیا ہے۔ 

 

امریکی اداکارہ رینے زلویگر کو فلم 'جوڈی' کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

 

امریکی اداکار واکین فنیکس کو فلم 'جوکر' میں بہترین اداکاری کے لیے 'بہترین مرکزی اداکار' کا ایوارڈ دیا گیا۔ فلم 'جوکر' کو سب سے زیادہ 11 نامزدگیاں حاصل ہوئی تھیں۔ 

 

ایرانی فلم ساز مریم مہاجر کو برطانیہ کی مختصر اینی میٹیڈ فلم ' گرانڈیڈ واس اے رومینٹک' کے لیے ایوارڈ دیا گیا۔ 


'برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز' کے تحت فلم '1917' کو خصوصی بصری تاثرات یا اسپیشل ویژول ایفیکٹس کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسپیشل ویژول ایفیکٹس کی ٹیم میں گریگ بٹلر، گلایم روچران اور ڈومینک ٹوہے شامل ہیں۔ 

 

برطانوی فلم ساز مارک جینکن، پروڈیوسر لن ویٹ اور اداکارہ و فلمساز کیٹ بائیرز کو آؤٹ اسٹینڈنگ ڈیبیو کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ 

 

برطانوی اداکار اینڈی سرکیس نے آؤٹ اسٹینڈنگ کنٹری بیوشن کا ایوارڈ حاصل کیا۔ 

 

جنوبی کوریا کے ڈائریکٹر بونگ جوون ہو کو ان کی فلم 'پیرا سائٹ' کے لیے بافٹا ایوارڈ دیا گیا۔ 
 

تقریب سے قبل ریڈ کارپٹ سجایا گیا جس میں مختلف فنکاروں اور پروڈیوسرز و ڈائریکٹرز نے حصہ لیا جن میں چینی نژاد امریکی اداکارہ لولو وانگ بھی شامل تھیں۔  


بہترین رائزنگ اسٹار کا ایوارڈ مائیکل وارڈ کو دیا گیا۔ 

 

آئرش اداکارہ ایسلنگ بیا بھی ریڈ کارپٹ تقریب میں شریک تھیں۔ یہ تقریب بھی رائل البرٹ ہال لندن میں انجام پائی تھی۔ 

 

فلم 'جوکر ' کے پروڈیوسر ٹوڈ فلپس اور الیگزینڈرا راوٹز نے بھی ریڈ کارپٹ پر اپنی موجودگی کو یقینی بنایا۔ 

 

شام کی خاتون فلم ساز واد الخطیب کو ان کی دستاویزی فلم 'فار سما' کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔