جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی دلامنی زوما کمیشن کی پہلی خاتون سربراہ بنی ہیں۔ اس سے قبل وہ 1994ء سے اب تک جنوبی افریقہ میں متعدد وزارتوں پر فائز رہ چکی ہیں۔
واشنگٹن —
تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون نےافریقی یونین کی انتظامی کمیٹی کی سربراہی سنبھالی ہے۔
پیر کے روز افریقی یونین کے ہیڈکوارٹرز ادیس ابابا میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جنوبی افریقہ کی امور داخلہ کی وزیر نکوسازانا دلامنی زوما نےافریقی کمیشن کے سربراہ کے طور پر عہدے کا حلف لیا۔
وہ ژان پِنگ کی جگہ لیں گی جنھیں اُنھوں نے جولائی میں ہونےوالےانتخاب میں شکست دی تھی، جس میں چار بار ووٹنگ کے بعد کامیاب امیدوار کا فیصلہ ہوا تھا۔
تریسٹھ برس کی زوما نے ایسے وقت عہدہ سنبھالا ہے جب افریقی یونین کو مالی کے شمالی علاقے میں شدت پسندوں کے چیلنج اور مشرقی جمہوریہ کانگو میں بڑھتی ہوئی بغاوت کا سامنا ہے۔