رمضان کا پہلا جمعہ، مسلم ممالک میں بڑے اجتماعات

تاریخی شہر یروشلم میں واقع مسجدِ اقصیٰ مسلمانوں کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے بعد تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔ رمضان کے پہلے جمعے کے موقع پر مسجدِ اقصیٰ میں بڑی تعداد میں فلسطینی مسلمان نماز کے لیے جمع ہیں۔

مسجد اقصیٰ میں کچھ فلسطینی نماز ادا کرنے کے بعد قرآن کی تلاوت میں مشغول ہیں۔

رمضان کے پہلے جمعے کے موقع پر پاکستان میں بھی بڑے اجتماعات ہوئے۔ بعض مساجد میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے سڑکوں پر بھی نماز ادا کی۔ 

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ایک مسجد کے باہر لوگ سڑک پر نماز ادا کر رہے ہیں۔ 

راولپنڈی کی قدیم مسجد حنفیہ میں بھی نماز کا بڑا اجتماع ہوا۔ 

راولپنڈی کی ایک مسجد میں نماز کا منظر۔  

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کرونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں کے دوران لوگوں نے سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے نماز ادا کی۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کرونا وبا کی روک تھام کے لیے سخت پابندیاں عائد ہیں۔ تاہم مساجد میں نماز کے اجتماعات ہو رہے ہیں۔ 

ملائیشیا کے شہر پتراجایا کی ایک مسجد میں لوگ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھ کر نمازِ جمعہ ادا کر رہے ہیں۔