سیلاب میں ڈوبے صوبۂ سندھ اور بلوچستان کی حالتِ زار

سندھ کے ضلع دادو میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔

بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں رہائشی آبادی سیلاب کے بعد زیر آب آچکی ہے۔

مختلف علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔

متاثرہ علاقوں کے فضائی مناظر میں صرف کچھ مکانات دکھائی دے رہے ہیں جب کہ اطراف میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔

سیلاب کے باعث پانی کھڑے رہنے سے مختلف علاقوں میں وبائی امراض بھی پھوٹ پڑے ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج اور دیگر ریسکیو اداروں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر تین کروڑ 30 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

سندھ میں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے اب تک 435 افراد ہلاک جب کہ 1100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

PAKISTAN-WEATHER-FLOODS-CLIMATE