فرانس میں مہنگائی کے خلاف احتجاج

فرانس میں ان دنوں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

احتجاج کے سبب ملک میں ذرائع آمد و رفت سے لے کر تدریسی عمل بھی متاثر ہو رہا ہے۔

منگل کو پولیس نے پیرس سے 11 مظاہرین کو حراست میں لیا ہے۔

حکام کے مطابق مظاہرین اور پولیس کی جھڑپوں میں نو اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مظاہرین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ 

احتجاج کی وجہ سے لندن اور پیرس کے درمیان چلنے والی متعدد ٹرینیں تعطل کا شکار ہیں۔
 

مظاہروں میں توڑ پھوڑ کی وجہ سے املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

کئی مقامات پر مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس نے کارروائی کی۔

 فرانس میں تین ہفتوں سے احتجاج جاری ہے جب کہ کئی علاقوں میں پیٹرول پمپ اور گیس اسٹیشن بھی بند ہیں۔