پیرس میں سالانہ ایئر شو کا آغاز

پیرس ایئر شو کو دنیا کا سب سے بڑا ایئر شو قرار دیا جاتا ہے۔

امریکی کمپنی بوئنگ کا 9-787 طیارہ نمائش کے دوران پرواز کر رہا ہے۔

روس کا یہ طیارہ آگ بجھانے اور امدادی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں کئی ہزار لیٹر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے۔

ایئر شو کے دوران فرانسیسی فضائیہ کے دو طیارے فلائی پاسٹ کر رہے ہیں۔

فرانس کے صدر ایمانوئیل میخواں نے ایئر شو کا افتتاح کیا اور طیاروں کے فلائی پاسٹ دیکھے۔

فرانس کا تیار کردہ رافیل جنگی طیارہ ایئر شو کے دوران پرواز کر رہا ہے۔

یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے پیرس ایئر شو کے دوران A330-neo طیارہ 'نیو انجن آپشن' کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔ کمپنی کو امید ہے کہ اسے اس شو کے دوران اس طیارے کے 200 سے زائد آرڈرز ملیں گے۔

فرانسیسی فوج کے زیرِ استعمال 'یورو کاپٹر ٹائیگر' نامی جنگی ہیلی کاپٹر جو چار پروں اور دو انجنز پر مشتمل ہے۔

پائلٹس نے دلکش فضائی مظاہرے دکھا کر تماشائیوں سے خوب داد سمیٹی۔

فرانسیسی ایئر فورس کے ایلفا جنگی طیارے ایئر شو کی افتتاحی تقریب کے دوران فلائی پاسٹ کر رہے ہیں۔

نمائش میں رکھا ہوا ترکی کا ایک جنگی طیارہ جسے ایک ترک کمپنی مقامی طور پر ہی تیار کر رہی ہے۔

دنیا بھر میں ہوا بازی کی صنعت کی حجم 150 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ صرف پیرس کے اس ایئر شو کے دوران ہر سال کئی ارب ڈالر مالیت کے نئے جہازوں کے سودے ہوتے ہیں۔