جنگ بندی میں ایک دن کی توسیع؛ 'ہم جنگ اور اس کے نقصان سے تھک چکے ہیں'

Your browser doesn’t support HTML5

اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کے بعد غزہ میں عارضی جنگ بندی میں دوبارہ ایک روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ غزہ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں طویل جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ البتہ جنگ بندی کے بارے میں اسرائیلیوں کی سوچ خاصی مختلف ہے کیوں کہ انہیں خدشہ ہے کہ عسکریت پسند تنظیم حماس اسرائیلی علاقوں پر دوبارہ حملہ کر سکتی ہے۔