گوادری حلوہ: گوادر کے عرب ماضی کی یادگار اور شہر کی مشہور سوغات
بلوچستان کا ساحلی شہر گوادر ویسے تو مچھلی کی پیداوار اور سی پیک کا مرکز ہونے کی وجہ سے مشہور ہے۔ لیکن اگر گوادر کی سوغات کی بات کریں تو وہ یہاں کا ایک خاص حلوہ ہے۔ گوادر آنے والے 'گوادری حلوہ' لازمی ساتھ لے جاتے ہیں۔ یہ حلوہ کیسے بنتا ہے اور مشہور کیوں ہے؟ جانتے ہیں خلیل احمد اور محمد ثاقب کی اس رپورٹ میں۔