پاکستان کے وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اپنے واشنگٹن کے دورے کے بارے میں وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےانکا واشنگٹن کا دورہ کثیر المقاصد ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ آئی ایم ایف سے امداد کے حصول میں کوئی تعطل نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ واشنگٹن امداد کی قسط وصول کرنے نہیں آئے تھے اور میڈیا کے بعض حلقے اس دورے کے بارے میں منفی انداز اختیار کررہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مالیاتی اصلاحات کے نتیجے میں اچھے اثرات سامنے آرہے ہیں۔
تفصیلی انٹرویو: