وائٹ ہاؤس میں سجی ہالووین کی تقریب

وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تقریب کی میزبانی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کی۔ تقریب میں شریک بچوں نے بھی مختلف اقسام کے کاسٹیومز پہنے ہوئے تھے۔

صدر اور خاتونِ اول نے تقریب میں آنے والے بچوں کا خیر مقدم کیا اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ اس موقع پر کاسٹیومز، سجاوٹی سامان، کارڈز، چاکلیٹس اور ٹافیوں پر بھی خطیر رقم خرچ کی جاتی ہے۔
 

تقریب کی غرض سے وائٹ ہاؤس کو خصوصی طور پر سجایا گیا تھا۔

تقریب کے شرکا نے صدر ٹرمپ اور میلانیا سے ملاقات کے ساتھ ساتھ سیلفیز بھی بنائیں۔ ہالووین کے موقع پر بچوں کو چاکلیٹ اور ٹافیاں پیش کی گئیں۔ امریکہ میں یہ تہوار عشروں سے منایا جا رہا ہے اور ہر سال اس کی دھوم دھام، سج دھج اور اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکہ دریافت ہونے کے بعد بڑی تعداد میں یورپی باشندے یہاں آکر آباد ہوئے۔ وہ اپنے ساتھ اپنی ثقافت اور رسم و رواج اور تہوار بھی لے کر آئے۔ کہا جاتا ہے کہ شروع میں ہالووین میری لینڈ اور جنوبی آبادیوں میں یورپی تارکین وطن مقامی طور پر چھوٹے پیمانے پر منایا کرتے تھے۔

اس تہوار کا نظریہ یہ ہے کہ 31 اکتوبر کی شام خزاں ختم اور سردیاں شروع ہوتی ہیں۔ موسموں کے اس سنگم کی رات روحیں ان جگہوں پر واپس آتی ہیں جہاں وہ کبھی زندہ انسانوں کی شکل میں رہا کرتی تھیں۔
 

وائٹ ہاؤس میں اتوار کی شام ہونے والی تقریب میں پریس سکریٹری کیلیگ میکنینی بھی شریک ہوئیں۔ انہوں نے اپنی بیٹی کو گود میں لے کر صدر اور خاتون اول کے ہمراہ تصویریں بنوائیں۔

صدر ٹرمپ نے مختلف کاسٹیومز میں ملبوس وائٹ ہاؤس آنے والے بچوں کو مسکراتے ہوئے خیرمقدمی سیلیوٹ کیا۔