روس میں صارفین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق ادارے نے ای کولی بکٹیریا کے خدشات کی وجہ سے امریکہ میں قائم کمپنی ’ٹیسن‘ کی تازہ گوشت سے بنی اشیا کی در آمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ اقدام ٹیسن کی جانب سے تقریباً 60 ٹن گائے کے گوشت کی واپسی کے فیصلے کی پاداش میں کیا گیا۔ امریکی کمپنی نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب بکٹیریا سے متاثرہ گوشت کے استعمال کے باعث ریاست اوہایو میں ایک خاندان بیمار پڑ گیا۔
روسی ادارے نے بیلاروس اور قازکستان کو بھی حفاظتی اقدامات کرنے کا کہا ہے تاکہ صارفین کو متاثرہ گوشت کی فروخت سے بچا جا سکے۔
ای کولی کی علامات میں پیٹ میں مروڑ، دست و اسہال، بخار اور قے ہونا شامل ہے۔