دنیا کے کئی ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں

اسپین نے گرمی کی حالیہ لہر کے پیشِ نظر ہیٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

جنوب مشرقی یورپ کے ملک کوسووو میں ہیٹ ویو کے باعث شہری سڑکوں کے اطراف لگے فواروں سے خود کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  

عراق کے شہر بصرہ میں ایک نوجوان سوئمنگ پول میں ڈبکیاں لگا رہا ہے۔

تیونس میں ہیٹ ویو نے پرندوں کو بھی پریشان کر رکھا ہے۔ ایک کبوتر نے پینچ کے سائے تلے پناہ لے رکھی ہے۔ 

جاپان میں بھی ہیٹ ویو کی صورتِ حال ہے جہاں شہری خود کو گیلا کر کے گرمی کا احساس کم کر رہے ہیں۔ 

اٹلی کے دارالحکومت روم سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی ہے جہاں دن کے اوقات میں درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

مغربی کنارے میں ایک فلسطینی شہری گرمی سے بچنے کے لیے ایک چھوٹی نہر میں نہا رہا ہے۔

اٹلی میں درجۂ حرارت 48 اعشاریہ آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جہاں حکام نے گرم موسم سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

اسپین کے شہر بارسلونا میں ایک مزدور کام کے دوران پانی پی کر گرمی کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے۔ 

امریکہ میں لاکھوں شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا ہے۔ ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں مسلسل 19ویں روز درجۂ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شام کے شہر دمشق میں شدید گرمی کے دوران تھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ 

غزہ میں ہیٹ ویو اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ بجے گرمی کے توڑ کے لیے ایک سوئمنگ پول میں نہا رہے ہیں۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں گرمی کے باعث ایک شہری واٹر پارک میں موجود ہے۔ ریاست کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔