ہرن مینار: شہنشاہ جہانگیر کے دور کی اہم یادگار
سن 1607 میں جہانگیر نے اپنے پالتو ہرن کی قبر پر مینار کی تعمیر کا حکم دیا اور تعمیراتی کام کی خود نگرانی کی۔
مغل بادشاہ جہانگیر کے دور میں شیخوپورہ کو شاہی شکار گاہ کی حیثیت حاصل تھی کیوں کہ اس سرسبز و شاداب علاقے میں مختلف جانور بکثرت پائے جاتے تھے۔
یہاں ایک خوبصورت تالاب بھی بنایا گیا ہے جس کے اطراف پختہ گزرگاہ پر جبوترے قائم ہیں۔
بارہ دری میں درجنوں روزن بنائے گئے ہیں تاکہ تازہ ہوا اور روشنی کا گزر ہو سکے۔
تالاب کے چاروں کونوں پر خوبصورت مربع شکل کے کمرے تعمیر کئے گئے ہیں۔
مینار کے مشرق کی جانب وسیع و عریض تالاب ہے جس کے اطراف میں چبوترے قائم کیے گئے ہیں جب کہ اس کے وسط میں ایک بارہ دری ہے۔