ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کے بارے میں جو دعوے پی ٹی آئی کر رہی ہے اگر وہ صحیح ثابت ہوتے ہیں تو یقیناً آنے والے دنوں میں حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔
ضلعی پولیس افسر جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ تاحال فریقین کے درمیان فائر بندی معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوا جب کہ اب بھی حالات معمول پر نہیں آئے۔
پاڑا چنار میں اب بھی سوگ کا ماحول ہے۔ تعلیمی ادارے، بازار اور عدالتیں مکمل طور پر بند ہیں جب کہ اسپتالوں میں ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف پاڑہ چنار میں تمام کاروباری مراکز اور اسکول مکمل طور پر بند ہیں۔ علاقے میں خوف و ہراس کے ساتھ غصہ بھی پایا جاتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کا مزید کہنا تھا کہ ”لوئر کرم کے دو علاقوں مندوری اور ڈاڈ کمر میں مسافر بسوں کے کانوائے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔"
سابق سیکریٹری داخلہ اختر علی شاہ کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد صرف افغانستان پر الزام عائد کرنا کافی نہیں ہے بلکہ ملک کے اندر چھپے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بھی منظم کارروائی کرنا ہو گی۔
استور حادثے میں بچ جانے والی دلہن ملکہ جگلوٹ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ ان کے بقول حادثے میں ان کے خاندان کے بیشتر افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس وقت انہیں کچھ بھی سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے۔
کالعدم بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے نے) نے دعویٰ کیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر ان کے خودکش بمبار نے فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے جب کہ دھماکے میں 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
امریکہ میں پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب پر بعض حلقے گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق خارجہ پالیسی، اقتصادی معاملات اور علاقائی سیکیورٹی کے بارے میں امریکہ کی نئی قیادت کی ترجیحات اور پالیسیوں کا براہِ راست اثر پاکستان پر پڑ سکتا ہے۔ مزید تفصیلات نذر الاسلام کی اس رپورٹ میں۔
ملیحہ لودھی کہتی ہیں پاکستان کوئی ایسی چیز نہیں کرے گا جس سے یہ تاثر ملے کہ وہ کسی قسم کے اینٹی چائنا یوایس سپانسر کولیشن کا حصہ بن رہا ہے۔ تو پاکستان کے چوائیسز کلئیر ہیں۔
سابق سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی کہتے ہیں کہ طویل عرصے بعد حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے کرتا دھرتا کے ذہن میں یہ بات بیٹھ گئی ہے کہ تمام مسائل بندوق اور طاقت کے زور پر حل نہیں کیے جا سکتے۔
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ اس صورتِ حال کو ماہرین کیسے دیکھ رہے ہیں اور آگے کیا ہو سکتا ہے؟ جانیے نذر الاسلام کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان اور چین کے درمیان 'سی پیک' کے دوسرے مرحلے پر اتفاق ہو چکا ہے اور حکومت اسے ملکی معیشت کے لیے گیم چینجر قرار دے رہی ہے۔ سی پیک پراجیکٹس کو کیا مسائل درپیش ہیں؟ جانیے نذر الاسلام کی اس رپورٹ میں۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی تجارت تاریخ کی کم سطح پر آ گئی ہے اور اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو سرحد کے آس پاس رہنے والے معاشی طور پر شدید متاثر ہو سکتے ہیں
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس قسم کی مشترکہ تربیت سیکیورٹی معاملات پر دونوں ممالک کے درمیان عدم اعتماد کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں۔
حکومت پرامید ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد سے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات سمیت باہمی مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
بعض ماہرین کہتے ہیں کہ نہ صرف بھارت، پاکستان کی مخالفت کرے گا بلکہ مغربی ممالک بھی نہیں چاہیں گے کہ پاکستان اسے فورم کا حصہ بنے جس میں چین اور روس جیسے ممالک ہوں۔
یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاک، افغان سرحد پر حالیہ دنوں میں کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور طالبان سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں۔
یوں تو افغانستان سے متصل قبائلی اضلاع شدت پسندی کا مرکز رہے ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق اب دہشت گردی جنوبی اضلاع کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ پاکستان اس وقت سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے جس کی وجہ سے ملک میں سیکیورٹی معاملات بگڑ رہے ہیں۔
مزید لوڈ کریں