بھارتی ٹیم کھیل کے آغاز ہی سے پاکستان کھلاڑیوں پر حاوی نظر آئی دو کے مقابلے میں پانچ گول سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔
چارملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جاری نائن اے سائیڈ سپر سیریز میں بھارت کھیل کے آغاز ہی سے پاکستان پر حاوی رہا اور دوسرے ہی منٹ میں پہلا گول کے برتری حاصل کرنے کے کچھ ہی دیر بعد دوسرا گول بھی کردیا۔
پاکستان کی طرف سے پہلا گول پہلے ہاف میں کیا گیا لیکن اس وقت تک بھارت تین گول کرچکا تھا۔
دوسرے ہاف میں بھی بھارتی ٹیم پوری طرح کھیل پر چھائی رہی اور مخالف ٹیم کو صرف ایک گول ہی کرنے دیا جب کہ خود اس نے دو مزید گول داغ دیے۔
ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان کی تیسری مسلسل ناکامی ہے۔
اس سے قبل گرین شرٹس کو آسٹریلیا اور انگلینڈ بھی پاکستان کو شکست دے چکے ہیں۔
پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم اس ٹورنامنٹ کے بعد یکم دسمبر سے چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرے گی۔