ہیوسٹن میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

فائل

ایک مقامی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کمپنی کا ایک ملازم شامل ہے جب کہ دوسرا شخص ملزم ہے جو پولیس کارروائی میں مارا گیا۔

امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق واقعہ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کی ہارِس کاؤنٹی میں پیش آیاجہاں ایک ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے دفتر میں ایک شخص نے فائرنگ کردی۔

کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ انہیں 'نائٹ ٹرانسپورٹیشن' کے دفتر میں فائرنگ کی اطلاع ملی تھی جس پر پولیس ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

واقعے کی براہِ راست کوریج کرنے والے ایک مقامی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کمپنی کا ایک ملازم شامل ہے جب کہ دوسرا شخص ملزم ہے جو پولیس کارروائی میں مارا گیا۔

فائرنگ کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا ہے۔ ٹی وی پر نشر کی جانے والی فوٹیج میں جائے واقعہ پر پولیس کی کئی گاڑیاں اورایمبولینسیں دیکھی جاسکتی ہیں۔