|
اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ منگل کو تل ابیب کے علاقے میں فائرنگ اور چاقو سے وار کے مشتبہ دہشت گرد حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ دو "دہشت گردوں" نے تل ابیب ریلوے اسٹیشن پر قتل و غارت کا سلسلہ شروع کیا اور وہ اس وقت تک پیدل چلتے رہے جب تک شہریوں اور انسپکٹرز نے اپنے ذاتی پستولوں کا استعمال کرتے ہوئے انہیں ہلاک نہیں کردیا۔
یہ حملہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے سے چند منٹ قبل ہوا تھا۔
ٹی وی فوٹیج میں دو مسلح افراد کو ٹرین اسٹیشن پر اترتے پوئے اور فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
جنوبی تل ابیب کے جافا محلے کی آبادی ملی جلی ہے جہاں مسلمان اور یہودی دونوں آباد ہیں۔
اسرائیل کی ایم ڈی اے ایمبولینس سروس نے کہا کہ اسے شام 7:01 بج کر ایک منٹ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کے بارے میں رپورٹ موصول ہوئی تھی۔
ایم ڈی اے نے کہا کہ طبی عملے اور پیرامیڈیکس نے متعدد زخمیوں کو جائے واردات پر طبی علاج فراہم کیا، جنہیں مختلف درجے کے زخم آئے تھے اور ان میں کچھ بے ہوش تھے۔
یہ رپورٹ اے ایف پی کے مواد پر مبنی ہے۔