آسٹریا اور جرمنی نے تارکین وطن کو داخلے کی اجازت دے دی

ہنگری میں کئی دنوں تک انتظار کرنے والے تارکینِ وطن اجازت ملنے کے بعد اب آسٹریا کی سرحد پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

سرحد پر سینکڑوں لوگ جن میں ایک بڑی تعداد بچوں کی ہے، لمبی قطاروں میں نظر آئے۔

پناہ کی تلاش میں سرگرداں ان لوگوں میں اکثریت شامی باشندوں کی ہے۔

جرمنی پناہ گزینوں کی بڑی تعداد کو قبول کرنے پر تیار ہے مگر دوسرے ممالک اس پر آمادہ نہیں ہیں۔

تارکین وطن کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جبکہ یورپ کو اس سے نمٹنے کے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

سینکڑوں پناہ گزینوں نے آسٹریا کی سرحد کے لیے پیدل ہی سفر کرنا شروع کر دیا تھا۔

بہت سے تارکینِ وطن کی منزل جرمنی کیونکہ جرمنی کا کہنا ہے کہ اسے اپنے یہاں رواں سال آٹھ لاکھ پناہ گزینوں کی آمد کی توقع ہے۔

حالیہ مہینوں میں مشرق وسطیٰ اور افریقی ملکوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ پناہ حاصل کر کے مختلف خطرناک طریقوں سے یورپ کا رخ کر چکے ہیں۔