تصاویر: طوفان 'ارما' فلوریڈا سے ٹکرا گیا

طوفان کی شدت سے میامی کے ساحل پر حال ہی میں لگائے گئے ناریل کے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے

طوفان کی شدت کے باعث لوگوں کو گاڑی میں بیٹھنے کے لیے بھی جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے

میامی کے ساحل پر طوفان کے باعث سمندر میں طغیانی نظر آرہی ہے

فلوریڈا کے علاقے ہالی ووڈ کی ایک سڑک پر گرا ہوا درخت طوفانی ہواؤں کی شدت بتا رہا ہے

میامی کے ایک ساحل سے تیز لہریں ٹکرا رہی ہیں

طوفان 'ارما' کے قریب آتے ہی میامی کے شمالی ساحل کے قریب سیلابی صورتِ حال نظر آرہی ہے اور سائن بورڈ سمندی پانی میں ڈوبے دکھائی دے رہے ہیں۔

طوفانی ہواؤں کے باعث ایک پیٹرول اسٹیشن کی چھت گری ہوئی ہے

طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں ایک زیرِ تعمیر عمارت پر نصب کرین گری ہوئی ہے

میامی کے ہالوور پارک میں ایک گاڑی سیلابی ریلے میں گھری ہوئی ہے

فلوریڈا کے علاقے نیپلز کی ایک سڑک کا منظر جو حدِ نگاہ تک پانی سے بھری دکھائی دے رہی یے