’ڈیبی‘ طوفان کا امریکی ساحل سےٹکرانے کا خطرہ

بتایا جاتا ہے کہ یہ طوفان لوزیانہ کے کچھ ساحلی علاقوں سےٹکرائے گا، جس کے پیشِ نظرگورنر بوبی جِندال نے ریاست میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے

’ڈیبی‘نامی بارش کے شدید طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کی زد میں امریکہ کی چار جنوبی ریاستیں آسکتی ہیں۔

2012ء کے دوران یہ بحر اوقیانوس میں اٹھنے والا چوتھا تیز رفتار بحری طوفان ہے جو امریکی خلیج کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہےاور جس کے نتیجے میں طوفانی جھکڑ چلیں گے اور تیز رفتار بارشیں ہوں گی۔

امریکہ کے موسمیات کےقومی ادارے نے اتوار کی شام بتایا ہے کہ اس شدید بارش کےطوفان کی رفتار95کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی اور آنے والے چند دٕنوں کے اندر اندر اِس کا رُخ میکسیکو کے خلیجی علاقے سے شمال مشرق کی طرف مُڑ جائے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ طوفان لوزیانہ کے کچھ ساحلی علاقوں سےٹکرائے گا، جس کے پیشِ نظرگورنر بوبی جِندال نے ریاست میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔


مسی سیپی الابا ما کی سرحد اور فلوریڈا کے حصوں کے لیے طوفان کا انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

ڈیبی کے خطرے کے پیش نظرخطے کی تیل اور گیس کی پیداوار میں 8فی صد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

بارش کےساتھ طوفان وہ شدید نوعیت کے مدارینی منقطہ حارہ کے طوفان ہوتے ہیں جو جنوبی بحر اوقیانوس، بحر الکاہل، خلیج میکسیکو اور مشرقی بحر الکاہل میں اٹھتے ہیں۔