سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف اتوار کی دوپہر دو بجے انتخابی ریلی نکالے گی جس کی قیادت وہ خود کریں گے۔
ہفتے کو اپنے ویڈیو خطاب میں سابق وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ جس طرح آٹھ مارچ کو ایک انتخابی ریلی کی کال پر ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ وہ اُمید کرتے ہیں کہ لاہور کے لوگ نکلیں گے اور ہم 'ان' کو بتائیں گے کہ قوم کہاں کھڑی ہے۔
سابق وزیرِ اعظم نے ایک بار پھر کہا کہ "یہ لوگ انہیں قتل کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ یا تو عمران خان کو جیل میں ڈال دیا یا اسے قتل کرا دیا جائے۔"
SEE ALSO: پی ٹی آئی کارکن کی موت پولیس تشدد سے نہیں گاڑی کی ٹکر سے ہوئی: نگران وزیرِ اعلٰی پنجابعمران خان کا کہنا تھا کہ جس طرح پی ٹی آئی کے کارکن علی بلال کو تشدد کر کے ہلاک کرنے کے بعد حادثہ قرار دیا جا رہا ہے اس سے بڑا جھوٹ نہیں ہو سکتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ علی بلال کے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے لوگوں کے بیانات جاری کیے جا رہے ہیں۔
سابق وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی ورکر کی ہلاکت کے معاملے پر عدالتی کمیشن بنایا جائے۔