جمی کارٹر کی زندگی پر ایک نظر

بارہ جنوری 1971: جمی کارٹر اس وقت ریاست جارجیا کے گورنر تھے۔ وہ اپنی صاحب زادی اور اہلیہ کے ہمراہ لیفٹننٹ گورنر لیسٹر میڈوکس کا خطاب سن رہے ہیں۔ 

بائیس اکتوبر 1976: ورجینیا میں صدارتی مباحثے کے دوران جمی کارٹر خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

بیس جنوری 1977: جمی کارٹر امریکہ کے 39ویں صدر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔

تیس جنوری 1977: صدر جمی کارٹر ریاست پینسلوینیا میں ایندھن کی قلت سے متعلق خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

پندرہ نومبر 1977: ایران کے بادشاہ محمد رضا شاہ پہلوی اور ان کی اہلیہ نے امریکہ کا دورہ کیا۔ شاہِ ایران امریکی صدر جمی کارٹر کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں موجود ہیں۔ 

مئی 1977: لندن کے بکھنگم پیلس میں برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم کے ہمراہ  امریکی صدر جمی کارٹر اور فرانس کے صدر موجود ہیں۔

تیس جنوری 1979: وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صدر جمی کارٹر اور چینی رہنما ٹانگ شاؤ پنگ کے درمیان ملاقات کی تصویر۔ 

چھبیس مارچ 1979: واشنگٹن میں مصر اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کے بعد مصری صدر انور السادات اور اسرائیلی وزیرِ اعطم مینخم بیگن صدر جمی کارٹر کے ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔

پندرہ نومبر 1979: تہران میں امریکی سفارت خانے میں یرغمال بنائے جانے والے افراد کے لیے منعقد کی جانے والی دعائیہ تقریب میں صدر جمی کارٹر بھی شریک ہیں۔

یکم فروری 1980: کینیڈا کی حکومت کی مدد سے ایران سے فرار ہونے والے چھ امریکیوں کی صدر جمی کارٹر سے ملاقات کی ایک تصویر۔

سات اپریل 1980: امریکی صدر جمی کارٹر ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کر رہے ہیں۔ 

دس اکتوبر 1980: صدر جمی کارٹر مین انڈین کلیم سیٹلمنٹ ایکٹ پر دستخط کرتے ہوئے۔ 

اٹھائیس اکتوبر 1980: صدر جمی کارٹر اور کیلی فورنیا کے گورنر رونالڈ ریگن کے درمیان صدارتی مباحثے کی تصویر۔

21 جنوری 1981: جب سابق امریکی صدر جمی کارٹر 445 دن کی قید کے بعد ایران کے ہاتھوں رہا کیے گئے یرغمالیوں کا استقبال کرنے کے لیے امریکی فضائیہ کے ایک اسپتال پہنچے۔

انیس دسمبر 1994: بوسنیا میں چار ماہ کی جنگ بندی کے لیے امن معاہدے پر دستخط کے دوران سابق امریکی صدر جمی کارٹر موجود ہیں۔ ان کے دائیں بائیں سرب بوسنین رہنما موجود ہیں۔ 

بائیس ستمبر 2009: جمی کارٹر صدارت کی مدت ختم ہونے کے بعد اسکول میں پڑھاتے رہے ہیں۔ 

تیرہ اپریل 2010: سابق امریکی صدر جمی کارٹر اور ان کے قائم کردہ ’کارٹر سینٹر‘ نے دنیا بھر میں انتخابات کی نگرانی کی ہے۔ وہ سوڈان میں ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر خود موجود ہیں اور عملے سے گفتگو کر رہے ہیں۔

تیس مارچ 2011: سابق امریکی صدر جمی کارٹرز کی ہوانا میں کیوبا رہنما فیڈرل کاسترو سے ملاقات۔

چار اکتوبر 2014: سابق امریکی صدر اپنی 90ویں سالگرہ مناتے ہوئے۔ 

ستائیس اکتوبر 2014: سابق صدر اور خاتونِ اول کی انتخابی مہم میں شرکت۔ 

اکیس اکتوبر 2017: سابق امریکی صدور کی ٹیکساس میں ہریکن ریلیف کانسرٹ میں شرکت۔

ستائیس اگست 2018: سابق امریکی صدر اور خاتونِ اول ریاست انڈیانا میں رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہوئے۔ 

تیس اپریل 2021: سابق صدر جمی کارٹر اور ان کی اہلیہ کی صدر جو بائیڈن اور خاتونِ اول جل بائیڈن کے ساتھ ایک تصویر۔

دس جولائی 2021: جمی کارٹر کی شادی کی 75ویں سال گرہ کی تقریب۔