بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ عسکریت پسندوں نے گشت پر معمور پولیس کی ایک ٹیم پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔
حکام کے مطابق یہ حملہ پیر کی شب بھارتی کشمیر کے مرکزی شہر سری نگر میں ایک تھانے کے قریب کیا گیا۔ کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
بھارتی کشمیر میں مسلمان علیحدگی پسندوں نے 1989ء سے بھارت سے آزادی یا پاکستان سے الحاق کے لیے مسلح کوششیں شروع کر رکھی ہیں اور اس تنازعہ میں اب تک 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
رواں ماہ سری نگر میں ایک بم دھماکے میں اہم مذہبی رہنما مولوی شوکت احمد شاہ ہلاک ہو گئے تھے۔