عدالت نے فیصلے میں سنیل گواسکر کو اس دوران بحیثیت کرکٹ مبصر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی
بھارت کی سپریم کورٹ نے ماضی کے مایہ ناز بلے باز سنیل گواسکر کو نرائن سوامی سری نواسن کی جگہ کرکٹ بورڈ کا عبوری سربراہ مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔
وہ آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے مقامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ "آئی پی ایل" کے معاملات کی نگرانی کریں گے جب کہ بورڈ آف کرکٹ کنٹرول آف انڈیا کے سینیئر نائب صدر شیولال یادوو بورڈ کے دیگر معاملات کے سربراہی کریں گے۔
عدالت عظمیٰ نے رواں ہفتے ہی ہدایت کی تھی کہ آئی پی ایل میں مبینہ سٹے بازی کے تحقیقات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سری نواسن کو عہدے سے ہٹا دیا جائے۔
سٹے بازی کے معاملے میں سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کے ملوث ہونے کی وجہ سے بورڈ کے سربراہ پر پہلے بھی مستعفی ہونے کا دباؤ رہا ہے جسے وہ مسترد کر چکے ہیں۔
جمعہ کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ وہ سٹے بازی میں مبینہ طور پر ملوث دو ٹیموں کو بھی فی الوقت آئی پی ایل میں شرکت سے نہیں روک رہی۔
قبل ازیں عدالت یہ کہہ چکی تھی کہ چنائی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کو آئی پی ایل کے آئندہ ایڈیشن میں شرکت سے روکا جاسکتا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں سنیل گواسکر کو اس دوران بحیثیت کرکٹ مبصر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور کرکٹ بورڈ کو اس ضمن میں گواسکر کو ہونے والے مالی نقصان کے ’’مناسب ازالے‘‘ کا بھی کہا گیا۔
عدالت کی آئندہ کارروائی اب 16 اپریل کو ہوگی۔