محکمہ موسمیات کے مطابق تقریباً 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ یہ طوفان چنئی شہر کے قریب ساحل تک پہنچنے کی توقع ہے۔
بھارت کے جنوب مشرقی علاقوں میں بدھ کو دیر گئے ممکنہ طور پرسمندری طوفان کے ٹکرانے کے پیش نظر حکام نے ماہی گیروں اور ساحلی علاقوں پر بسنے والوں کو اپنا کام بند کر کے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کا انتباہ جاری کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تقریباً 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ یہ طوفان چنئی شہر کے قریب ساحل تک پہنچنے کی توقع ہے۔
ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ اس طوفان سے تامل ناڈو اور آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں ایک سے ڈیڑھ میٹر بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں۔
موسمیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ طوفان سے بجلی و مواصلاتی نظام میں کچھ تعطل، بچاؤ کے راستوں پر سیلاب ، کچی چھتوں اور لکڑی کے گھروں کو ممکنہ طور پر شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
خطے میں تیز بارشوں کا سلسلہ کئی روز تک جاری رہنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔