حکام نے پہلے ہی کشمیر میں بین الاقوامی ٹی وی چینلز کی نشریات بند کروا دی تھیں تاکہ مقامی لوگوں کو افضل گورو کی پھانسی سے متعلق ردعمل سے لاعلم رکھا جا سکے۔
سری نگر —
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں افضل گورو کی پھانسی کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لیے حکام نے مقامی اخبارات کو اپنی اشاعت تین روز تک بند رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ اتوار کو پولیس نے سری نگر سے دوسرے علاقوں کو بھیجنے والے درجنوں انگریزی اور اردو اخبارات قبضے میں لے لیے۔
افضل گورو کا تعلق بھارتی کشمیر کے علاقے سو پور سے تھا اور اسے بھارتی پارلیمان پر حملے کے الزام میں ہفتہ کو دہلی کی تہار جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔
پھانسی کے بعد بھارتی کشمیر میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا لیکن اس دوران متعدد مقامات پر کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں درجن کے قریب افراد زخمی ہوگئے تھے۔
حکام نے پہلے ہی کشمیر میں بین الاقوامی ٹی وی چینلز کی نشریات بند کروا دی تھیں تاکہ مقامی لوگوں کو افضل گورو کی پھانسی سے متعلق ردعمل سے لاعلم رکھا جا سکے۔
اس غیر اعلانیہ بندش کے بارے میں حکام کا کہنا ہے ان اقدامات کا مقصد لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا اور افضل گورو کی پھانسی کی آڑ میں ’’اپنے مفاد‘‘ کے لیے استعمال کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔
اس سے قبل بھی بھارتی کشمیر میں متعدد بار بدامنی کی صورتحال کے دوران ایسے اقدامات کیے جاتے رہے ہیں۔