بھارتی فوجی افسر جھڑپ میں ہلاک

Map of Kashmir

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں علیحدگی پسند کشمیریوں کے ساتھ جھڑ پ میں ایک سینیئربھارتی فوجی افسر ہلاک ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لولاب کے علاقے میں کرنل نیریج عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی قیادت کررہے تھے کہ فائرنگ کے تبادلے میں گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے اور اس سال اب تک کی مسلح جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے وہ سب سے اعلیٰ بھارتی فوجی افسر ہیں۔

بھارتی کشمیر میں علیحدگی پسند وں کے خلاف بھارت کے لاکھوں فوجی گذشتہ دو دہائیوں سے لڑائی میں مصروف ہیں اور حالیہ مہینوں کے ایک بار پھرکشمیر کے اس حصے میں عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔