چھتیس گڑھ ماؤنوازوں کی سرگرمیوں کے لیے مشہورہے
بھارتی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ ماؤنواز باغیوں نے وسطی بھارت میں ایک مسافر بردار بس کو آگ لگا دی جس سے کم سے کم 20 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں پولیس افسر بھی شامل تھے۔
یہ حملہ پیر کے روز چھتیس گڑھ میں ہوا۔ یہ علاقہ ماؤنوازوں کی سرگرمیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔
گذشتہ ماہ ماؤ نواز باغیوں نے چھتیس گڑھ کے بِیجاپور ضلع میں گھات لگا کر فوجیوں پر حملہ کیا تھا جس سے 76 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
بھارتی وزیر ِاعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ ماؤنواز سرگرمیاں، جو ملک کی 28 میں سے 20 ریاستوں میں پھیل چکی ہیں، داخلی سکیورٹی میں ملک کا سنگین ترین مسئلہ ہیں۔ ماؤ نواز باغی جنھیں نکسل باڑی بھی کہا جاتا ہے، غربا کے لیے زمین اور ملازمتوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔