شعیب اور عرفان بھارت کے خلاف ’ون ڈے‘ ٹیم میں شامل

شعیب ملک (فائل فوٹو)

یہ دونوں پاکستانی کھلاڑی ون ڈے سکواڈ کا حصہ نہیں تھے لیکن ان کی بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر اُنھیں ایک روزہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر شاہد آفریدی، اسد علی اور احمد شہزاد وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں تاہم شعیب ملک اور محمد عرفان کو پاکستانی ٹیم کے ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

قبل ازیں دونوں کھلاڑی ون ڈے سکواڈ کا حصہ نہیں تھے لیکن ان کی بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر اُنھیں ایک روزہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

محمد عرفان (فائل فوٹو)



ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک، ایک میچ جیتا تھا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ تیس دسمبر کو چنائی میں کھیلا جائے گا پاکستان ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے۔