سرمایہ کاری کی اجازت دیے جانے کا باضابطہ اعلان جمعہ کو بھارت کے مرکزی بینک ریزوبینک آف انڈیا اور بھارتی سرمایہ کاری بورڈ نے کیا۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان انتہائی اہم اور تاریخی پیش رفت کے طور پر بھارت نے پاکستانی شہریوں یا پاکستانی کمپنیوں دونوں کو اپنے ملک میں براہ ِراست سرمایہ کاری کرنے اورپاکستانیوں کو کسی بھی بھارتی کمپنی کے حصص خریدنے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔
سرمایہ کاری کی اجازت دیے جانے کا باضابطہ اعلان جمعہ کو بھارت کے مرکزی بینک ریزوبینک آف انڈیا اور بھارتی سرمایہ کاری بورڈ نے کیا۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ اب سے کوئی بھی پاکستانی شہری یا کمپنی بھارت کے کسی بھی شعبے میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں ماسوائے دفاع اورجوہری شعبے کے ۔
اعلامیے کے مطابق پاکستانی شہری یا کمپنیاں اسٹاک مارکیٹ میں درج بھارتی کمپنیوں کے حصص کی خریدو فروخت بھی کرسکتی ہیں لیکن کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے انہیں فارن انویسٹمنٹ پروموشن آف انڈیا کی اجازت حاصل کرنا ہوگی۔
واضح رہے کہ اب تک پاکستانی اور بھارتی سرمایہ کار ایک دوسرے کے ملکوں کی اسٹاک مارکیٹس میں براہ راست سرمایہ کاری کے بجائے دبئی ، ماریشس ، ہانگ کانگ اور سنگاپور کی کمپنیوں کے ذریعے سرمایہ کاری کرتے رہے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی اور پاکستانی بینکوں کو دو روز قبل ایک دوسرے کے ممالک میں برانچیں کھولنے اور کاروبار کرنے کی اجازت د ی گئی تھی۔ اس بات کا باقاعدہ اعلان پاکستان کے مرکزی بینک ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر یٰسین انور نے کیا تھا ۔
یٰسین انور کے مطابق دو پاکستانی بینک نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائٹیڈ بینک لمیٹیڈ کو بھارت میں جبکہ دوبھارتی بینکوں بینک آف انڈیا اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو پاکستان میں برانچیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم گورنز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، اس کی باقاعدہ منظور ی میں ابھی کچھ ماہ کا وقت لگے گا۔