تین روزہ دورے میں جان کیری کی بھارتی عہدیداروں سے ملاقاتوں میں تجارت، امیگریشن اور سکیورٹی کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔
امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری تین روزہ سرکاری دورے پر اتوار کو بھارت پہنچے جہاں عہدیداروں سے ملاقاتوں میں تجارت، امیگریشن اور سکیورٹی کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنی مصنوعات کی بھارتی منڈی میں زیادہ رسائی کا خواہاں ہے جب کہ نئی دہلی امیگریشن کی آسان پالیسی چاہتا ہے تاکہ اس کے ہنر مند سہولت سے امریکہ میں روزگار حاصل کرنے کے لیے جا سکیں۔
جان کیری منگل کو سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل بھارت میں اپنے ہم منصب سلمان خورشید سے ملاقات کے علاوہ پالیسی سے متعلق خطاب بھی کریں گے۔
دہلی پہنچنے سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے دوست ممالک کے وزرائے خارجہ سے قطر میں ملاقات کی تھی۔