عوام کو کرنسی نوٹوں کو تبدیل کرانے کے لیے مشکلات

بھارتی حکومت کی جانب سے 500 اور 1000 کے کرنسی نوٹ کو منسوخ کیے  جانے کے بعد سے لاکھوں لوگ ان نوٹوں کو تبدیل کرنے کے لیے بینک پہنچ رہے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ ان کرنسی نوٹ کو ختم کرنے کا مقصد بدعنوانی اور جعلی کرنسی سے نمٹنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

بھارت کے تقریباً سبھی بینکوں میں کرنسی نوٹ تبدیل کرانے والوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے پانچ سو اور ایک ہزار والے نوٹ بینکوں اور ڈاکخانوں میں جمع کروا سکتے ہیں۔

لوگوں کو کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کے لیے تیس دسمبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے بھارت کے مختلف شہروں میں چھوٹے اور بڑے تاجروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔