بھارتی شہر اجمیر کے دو دولہا ایسے بھی ہیں جن کے لئے ووٹنگ، شادی سے بھی زیادہ اہمیت رکھتی ہے ۔۔۔اسی لئے، وہ پوری برات کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔ پہلے ووٹ ڈالا پھر دلہنیا کو لیکر گھر پہنچے
کراچی —
بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کی گہماگہمی، میلے کی سی رونق میں بدل گئی ہے اور لوگ اپنے کام کاج بھول کر انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اس کی سب سے دلچسپ مثال جمعرات کو ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں سامنے آئی۔
’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق، لوک سبھا کے انتخابات کے پانچویں اور سب سے اہم مرحلے کے لئے آج ووٹنگ کا آغاز ہوا، تو ملک بھر کی طرح اجمیر کے لوگ بھی پہنچ گئے اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز ووٹ ڈالنے۔
لائن میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کرتے، کچھ کچھ بوریت کا شکار ووٹرز اس وقت چونک گئے جب انہیں ڈھول بجنے کی تیز آوازیں سنائی دیں۔
لیکن جناب، یہ تو شروعات تھی۔۔
تھوڑی ہی دیر میں، خوب دھوم دھڑکے کے ساتھ دو سجے، سنورے، شیروانیوں میں ملبوس ’گھوڑی چڑھے‘ دلہے باراتیوں سمیت پہنچ گئے ووٹ ڈالنے۔ پولنگ اسٹیشن تو سمجھیں شادی کے پنڈال میں تبدیل ہوگیا۔ اور یوں خوشگوار حیرت میں مبتلا ووٹرز نے دونوں براتوں کا حصہ بن کر پولنگ کے ساتھ ساتھ شادی میں شرکت کے مزے بھی لوٹے۔
فلمی ستاروں کے ٹی وی پروگرامز اورفلموں پر پابندی عائد
الیکشن سے جڑی ایک اور خبر بھی سن لیجئے۔ بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے خبر دی ہے کہ الیکشن حکام نے انتخابی دوڑ میں شریک تمام فلمی ستاروں کے پروگرامز اور فلمیں سرکاری ٹی وی ’دور درشن‘ سے نشر کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
پابندی کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کا کہنا ہے کہ اسے اس قسم کی شکایات ملیں ہیں کہ شوبزنس اسٹارز دیگر امیدواروں کے مقابلے میں ووٹروں پر اثرانداز ہونے کے لئے اپنی شہرت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اصولی طور پر دیکھا جائے تو یہ غلط ہے ۔اس لئے ادارہ دیگر تمام امیدواروں کو ’فیئرچانس‘ دینے کے لئے یہ پابندی لگا رہا ہے۔
اس بار بھی متعدد بالی ووڈ فنکار اپنی قسمت آزمانے سیاسی اکھاڑے میں اترے ہیں۔
اُن میں میگاہٹ ٹی وی سیریل ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کی آئیڈیل بہو ’تلسی‘ یعنی اسمتی ایرانی سے لے کر شتروگھن سنہا، ہیما مالنی، جیا پرادا، پریش راول، جاوید جعفری، راج ببر اور نغمہ تک۔۔بہت سے نام شامل ہیں۔