رواں سال ریلیزہونے والی چند اہم بھارتی فلمیں

رواں سال ریلیزہونے والی چند اہم بھارتی فلمیں

’موسم‘

رواں سال ایک دو نہیں متعدد ایسی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں جو کسی نہ کسی حوالے سے خبروں میں گردش کرتی رہی ہیں۔ ان

میں پہلا نام ہے ڈائریکٹر پنکج کپور کی فلم 'موسم' کا۔ فلم کے ہیرو پنکج کے بیٹے شاہد کپور اور ہیروئن سونم کپور ہیں۔ فلم میں شاہد کپور ایف سولہ اڑاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ فلم کی کہانی کا موضوع محبت ہے۔ یہ فلم 12 اپریل کو ریلیز ہوگی۔

مرڈر ٹو''

اس سال عمران ہاشمی کی فلم 'مرڈر ٹو' بھی ریلیز ہوگی جو اصل میں فلمساز مہیش بھٹ کی دوہزار چار میں ریلیز ہونے والی فلم 'مرڈر' کا سیکول ہے ۔ اس میں عمران سیریل کلر کا رول نبھارہے ہیں۔ فلم کی ہیروئن سری لنکن اداکارہ جیکلین فرنانڈس ہیں ۔ فلم کے کچھ سین سنسر کی پکڑ میں آسکتے ہیں۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ سیکول پہلی فلم سے زیادہ دلچسپ ہوگا۔

''تھینک یو

اپریل میں ہی ایک مزاحیہ فلم 'تھنک یو' بھی ریلیز ہونے جارہی ہے جس کے نمایاں فنکاروں میں اکشے کمار، سونم کپور، عرفان خان، سیلینا جیٹلی، سنیل شیٹی اور بابی دیول شامل ہیں۔ سونم کا اس فلم میں ڈبل رول ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر انیس بزمی کا کہنا ہے کہ سونم کا یہ کردار ان کی جانب سے ادا کئے گئے اب تک کے تمام کرداروں سے بالکل ہٹ کر ہوگا۔

'آئی ایم '

چار ڈائریکٹرز کی فلم 'آئی ایم' میں ایک دوسرے سے جڑی چار چھوٹی چھوٹی کہانیاں ہیں۔ فلم کی ایک کہانی میں فلمساز انوراگ کرشیپ بھی نظر آئیں گے۔ باقی تین کہانیوں میں ' آئی ایم عمر'، آئی ایم عافیہ' اور ' آئی ایم میگھا' شامل ہیں۔ چار ڈائریکٹرز میں سے تین فلم میں اداکاری بھی کررہے ہیں جبکہ چوتھے ڈائریکٹر نے اداکاری نہیں کی۔ یہ ہیں عامر! عامر اس سے پہلے 'مائی برادر نکھل'، 'بس ایک پل' اور 'سوری بھائی' ڈائریکٹ کرچکے ہیں۔ ' آئی ایم' ان کی چوتھی فلم ہے۔ فلم میں منیشا کوئرالا، جوہی چاولہ اور راہول بوس نے اداکاری کی ہے۔

پہلی تھری ڈی ڈراونی فلم 'ہانٹیڈ'

' راز '، 1920اور شپت جیسی ڈراونی فلمیں بنانے والے فلمساز وکرم بٹ کی آنے والے ڈراونی فلم 'ہانٹیڈ' تھری ڈی ٹیکنک پر مشتمل فلم ہے ۔ فلم کی کہانی ایک تاریخی حویلی کے گرد گھومتی ہے جو اب ایک ڈراونی حویلی کے طور پر مشہور ہے ۔ ہانٹیڈ 15 اپریل کو ریلیز ہوگی۔ فلم کا ہیرو متھن چکرورتی کا بیٹا مہاشے چکرورتی اور ہیروئن نئی اداکارہ تیا واجپائی ہے۔

’دم مارو دم‘

ڈائریکٹر روہن سپی کی فلم 'دم مارو دم' میں ابھیشیک بچن نے نمایاں اداکار کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ اس فلم میں ایک آئٹم سانگ بھی ہے جو دپیکا پڈکون پر پکچرائز کیا گیا ہے۔ فلم کے دیگر فنکاروں میں بپاشا باسو، پرتیک ببر اور ادتیہ پنچولی شامل ہیں۔