کرفیو اٹھائے جانے کے باوجود بعض سیاسی اور مذہبی گروپوں کی طرف سے عام ہڑتال کے اعلان کی وجہ سے اکثر بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ہفتہ بھر سے نافذ العمل کرفیو ہٹا لیا گیا ہے۔
حکام نے ہفتہ کو کرفیو ختم کرنے کا اعلان کیا۔
لیکن بعض سیاسی اور مذہبی گروپوں کی طرف سے عام ہڑتال کے اعلان کی وجہ سے اکثر بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
گزشتہ ہفتہ بھارتی پارلیمان پر حملے کے الزام میں افضل گورو کو پھانسی دیے جانے کے خلاف مظاہروں کو روکنے کے لیے کشمیر میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔ گورو کا تعلق کشمیرکے علاقے سوپور سے تھا اور اکثر کشمیریوں کا ماننا ہے کہ اس کے خلاف مقدمہ شفاف بنیادوں پر نہیں چلایا گیا۔
گورو کی پھانسی کے بعد سو پور اور بعض کشمیری علاقوں میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے جہاں مظاہرین نے متعدد مقامات پر کرفیو کی خلاف ورزی کی اور ان کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔