بھارتی کشمیر میں پھر جھڑپیں
Your browser doesn’t support HTML5
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے مگام میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں علیحدگی پسند تنظیم حزب المجاہدین کے تین جنگجو ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے دو کا تعلق سری نگر سے تھا جن کی تدفین کے موقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔