راشٹریہ رائفلز کے فوجی نے بدھ کو رات دیر گئے بیرک میں سوئے فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے پانچ اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں ایک فوجی نے اپنے پانچ ساتھیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور پھر خود کو گولی مار لی۔
فوج کے ایک ترجمان کے مطابق راشٹریہ رائفلز کے فوجی نے بدھ کو رات دیر گئے بیرک میں سوئے فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے پانچ اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
بعد ازاں حملہ آور فوجی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
یہ واقعہ مرکزی شہر سری نگر سے 20 کلومیٹر شمال میں صفاپورہ گاؤں کے فوجی کیمپ میں پیش آیا۔
حکام کے مطابق واقعے کے اصل محرکات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ بعض اطلاعات کے مطابق اس فوجی کی اپنے ساتھیوں سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں اس سے قبل بھی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جب کہ بعض واقعات میں دباؤ کی بنا پر اہلکاروں کی خودکشیاں بھی دیکھنے آچکی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سخت ڈیوٹی، جنگی تھکان اور طویل عرصے تک چھٹی نہ ملنے کی وجہ سے اکثر اہلکار ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔